بزرگ سماجی کارکن انا ہزارے آئندہ 3 اپریل کو تاج نگری آگرہ سے عوامی تحریک کا آغاز کریں گے ، جو اس بار 'لوک پال بل ' کے نفاذ اور 'انتخابی نشان ہٹاؤ' کے مطالبے کے لئے ہوگی۔
راشٹریہ سیوا مشن کے بینر تلے شروع ہونے والی تحریک ایک عوامی بیداری تقریب (جن جاگریتی سماروہ)
کے ساتھ شروع ہوگی، جس میں 78 سالہ بزرگ سماجی کارکن خطاب کریں گے۔
راشٹریہ سیوا مشن کے اہلکاروں نے آج یہاں بتایا کہ یہ عوامی تحریک آگرہ سے شروع ہوگی، جس کے بعد مدھیہ پردیش اور راجستھان سمیت مختلف دیگر ریاستوں اور شہروں میں اسی طرح کی کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔